Wednesday , 26 June 2019

روٹری روہی فورم کے زیر اہتمام “پولیو وائرس، احتیاط، بچاؤ، اثرات اور نتائج” کے موضوع پر اجلاس

رحیم یار خاں ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ سب ایڈیٹر پاکستان نیوز ٹی وی ) پولیو اریڈیکیشن آفیسرعالمی ادارہ صحت ڈاکٹر عمران جتوئی اور ڈاکٹرمشرف احمد نے روٹری روہی فورم کے زیر اہتمام ” پولیو وائرس، احتیاط، بچاؤ،اثرات اور نتائج” کے موضوع پر گیٹ سپیکرز کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو بچوں کی بیماری ہی نہیں عمر بھر کا روگ بھی ہے یہ ایک لاعلاج مرض لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ انسداد پولیو کے ہر مہم میں باقاعدگی سے ویکسین پینے والے بچے اس وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ روٹری ، عالمی ادارہ صحت ودیگر اداروں کی مربوط کوششوں سے99 فیصد سے زائد پولیو وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ رواں سال دنیابھر میں صرف 27 بچوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی بد قسمتی سے ان میں8 وطن عزیز اور 19 کا تعلق افغانستان سے ہے۔روٹری کلب پریذیڈنٹ خواجہ ارشاد احمد، سیکرٹری ضیغم علی احمداور پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے بتایا کی جب تک پولیو کا ایک بھی نیا مریض سامنے آتا گیا دنیا میں اس مرض کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ موجود رہے گا لہٰذا والدین اور معاشرہ کے تمام افراد وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کیلئے اپنا قومی فرض ادا کریں۔ اس موقع پرجان محمد وارثی، خواجہ ارشاد،رئیس تفضل حسین، ممتاز بیگ،محمد فیاض،ضیغم علی،بشیر سنگھیڑا،عمیر عزیزودیگر موجود تھے۔

Share This:

Check Also

وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

اسلام آباد (رپورٹ احسان احمد سے)! مسلم لیگ(ن ) مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *