Thursday , 18 July 2019

جگنو ہاؤس 330 گ ب پر رونقیں لگ گئیں

میجر(ر) ندیم شہزاد کے پاس عمائدین علاقہ کی آمد

مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے وفود کے مسائل سنے اور حل کروانے کی یقین دہانی کروائی

پیرمحل ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ سب ایڈیٹر پاکستان نیوز ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میجر (ر) ندیم شہزاد نے اپنے آبائی گاؤں 330 گ ب جگنو ہاؤس پر مختلف دیہات سے آئے ہوئے عمائدین کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنتے ہوئے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ، یادرہے کہ جگنو ہاوس عوامی خدمات کے لیے کھول دیا گیا ہے اور حالیہ دنوں عوامی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز نظرآرہا ہے میجر( ر) ندیم شہزاد نے عوامی خدمت کا مشن سنبھال کر اپنے بھائی انجم شہزاد جگنو مرحوم اور اپنے والد محترم حاجی محمد مختار مرحوم اور دادا جان چوہدری رحمت علی کی یادوں کو تازہ کردیا ہے ۔ میجر (ر) ندیم شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ میرا خاندان کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے میری سیاسیت عوامی خدمت کے مشن پر مبنی ہے علاقہ کی تعمیروترقی میری اولین ترجحات میں شامل ہے اب چور لٹیرے کرپٹ عناصر کو نکیل ڈال دوں گا اِن شاء اللہ عوام جس طرح میرے اور میرے خاندان کے ساتھ محبتوں کا اظہار کرتے رہے ہیں کررہے ہیں ان محبتوں کا قرض شب و روز عوام کی خدمت کرکے ادا کرتا رہوں گا۔

Share This:

Check Also

محکمہ انہار کی غفلت

مریدکے: (رانا رمضان) محکمہ انہار کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے ملکانوالہ بازار کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *