Wednesday , 27 March 2019

نوری مسجد محلہ چڑھ کمالیہ میں محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ آج منعقد ہوگی

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ سب ایڈیٹر پاکستان نیوز ٹی وی ) محفل میلاد مصطفیٰﷺ آج6 دسمبر 2018 بروز جمعرات بعد از نمازِعشاء بمقام نوری مسجد محلہ چڑھ کمالیہ میں ہو گی۔ محفل میلاد مصطفیٰﷺ قاری محمد اکمل نوری کے زیر سرپرستی منعقد ہوگی۔محفل کی صدارت پروفیسر سید عارف محمود بخاری صاحب اوچ شریف والے کریں گے۔ محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں تلاو تِ قرآن کا شرف قاری ساجد حسین فریدی حاصل کریں گے، محفل میلاد مصطفیٰ ٰﷺ میں حضرت علامہ مولانا بشارت علی رضوی صاحب آف کمالیہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد شفیق الرحمٰن نقشبندی ادا کریں گے۔ نعت خواں حضرات میں محمد عظیم قادری عطاری، حافظ عبدالکریم آف ملتان، نوید احمد قصوری، استاد ایوب حسین خان آف چیچہ وطنی، محمد فیصل حسین نقشبندی، صدام حسین صاحب شامل ہیں جو ہدیہ نعت گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔
محفل کے بعد لنگرِ مصطفائی عام ہوگا۔
محفل کا اہتمام محمد سجاد، المدینہ موبائل، مدنی آٹا چکی، شہباز ٹیلرز اور اہلِ محلہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

Share This:

Check Also

آر کے پروڈکشنز اینڈ فیشن سٹوڈیو کے آفس کی اوپنگ کی افتتاحی تقریب

لاہور( عارف اے نجمی سے) باری سٹوڈیو میں آر کے پروڈکشنز اینڈ فیشن سٹوڈیو کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *